ابنا: کراچی سے ہمارےنمائندے کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں بلوچ کمیونٹی سےتعلق رکھنے والے شہریوں نے لیاری آپریشن کےخلاف احتجاجی مظاہرےکرکے ریلیاں نکالیں- ادھر لیاری آپریشن کے خلاف وکلاء نے بھی احتجاج شروع کر دیا ہے -وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کرنے کے ساتھ احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ملیر بار ایسوسی ایشن نے آج احتجاجاً تمام عدالتیں بند کرا دیں۔دوسری جانب عوامی احتجاج کے باوجود لیاری میں آج ساتویں روز بھی آپریشن جاری رہا- پولیس نے افشانی گلی اور گبول پارک کے اطراف میں اپنی پوزیشنیں مستحکم کی ہیں اور ایلیٹ فورس کے کمانڈوز مورچوں میں تعینات کیے ہیں نوالین اور کھتری کمپاونڈ میں پہلے ہی ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں- آپریشن میں رینجرز کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ لیاری میں حکومتی رٹ کو ہر صورت بحال کیا جائے گا- سات روز سے جاری اس آپریشن میں 33 سے زائد افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہو چکے ہیں......../169
3 مئی 2012 - 19:30
News ID: 312908
پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے لیاری میں جاری آپریشن کےخلاف آج بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا-